جاپان 787 کی تفتیش کے لیے تفتیش کار امریکہ بھیجے گا

ٹوکیو: جاپان کے سول ایوی ایشن بیورو بوئنگ 787 کی بیٹریوں میں مسائل کا پتہ لگانے والے تفتیش کاروں کو سیاٹل بھیج رہا ہے، جہاں یہ طیارے اسمبل کیے گئے تھے۔

وزارتِ ٹرانسپورٹ نے جمعہ کو کہا کہ تفتیش پر کام کرنے والی ٹیم کے اراکین اتوار کو ٹوکیو سے سیاٹل کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ اس نے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور بوئنگ نے قبل ازیں جاپان میں جاری تفتیش میں حصہ لینے کے لیے تفتیش کار بھیجے تھے۔

تمام کے تمام زیرِ استعمال 50 بوئنگ 787 طیاروں کو اس وقت گراؤنڈ کر دیا گیا جب 16 جنوری کو آل نیپون ائیر لائنز کی ایک پرواز میں لیتھیم آئن بیٹری حد سےزیادہ گرم ہو گئی، جس سے ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہونا پڑا۔ قبل ازیں جنوری میں ہی اے این اے کی حریف جاپان ائیر لائنز کے زیرِ استعمال 787 میں اس وقت بیٹری کو آگ لگ گئی جب وہ بوسٹن کے ہوائی اڈے پر کھڑا تھا۔

دونوں اطراف کے تفتیش کار پتا لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ بیٹریاں کیوں حد سے زیادہ گرم ہوئیں اور اس مسئلے کو کیسے ٹھیک کیا جائے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.