ایبے کا متنازع جزائر کا چین سے دفاع کا عہد

ٹوکیو: وزیر اعظم شینزو ایبے نے ہفتے کو دور دراز کے متازع  جزائر کے چینی دھمکیوں سے دفاع کا عہد کیا جب جھڑپوں کے ایک سلسلے نے مسلح تصادم کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔

ایبے نے کہا، “ہمارے ملک کے اردگرد سلامتی کا ماحول زیادہ سے زیادہ شدید ہوتا جار رہا ہے جیسا کہ ہمیں اپنے علاقائی حقوق پر اشتعال انگیزی کا سامنا ہے”۔ جاپان کی جانب سے ستمبر میں جزائر کے قومیانے کے عمل نے چین بھر میں پرتشدد مظاہرے بھڑکا دئیے تھے، جس سے وہاں جاپانی کمپنیوں اور معیشت کو کو نقصان پہنچا۔

چین نے بار بار جزائر کے قریبی پانیوں میں نگرانی کے جہاز بھیجے ہیں، اور دونوں اطراف کے طیارے ایک دوسرے کا پیچھا کر چکے ہیں، جس سے غلط اقدام کا خدشہ بڑھا ہے جو تصادم کی جانب لے جا سکتا ہے۔

جاپان نے حال ہی میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں شروع کی ہیں، جن میں چین دوست اہلکار بات چیت کے لیے بیجنگ کا دورہ کر رہے ہیں۔

ایبے کی حکومت نے پچھلے ہفتے اس سال کے لیے بجٹ بل پیش کیا تھا جس میں مجوزہ دفاعی اخراجات کی مد میں 4.75 ٹریلین ین رکھے گئے ہیں جن کا جزوی مقصد جزائر کے گرد جاپان کی ساحلی اور بحری نگرانی کو بہتر بنانا ہے جن پر چین اور تائیوان کا دعوی بھی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.