ایبے، اور اوکی ناوا کے گورنر میں فوتنیما کی منتقلی پر اختلافات برقرار

ٹوکیو: وزیر اعظم شینزو ایبے نے ہفتے کو اوکی ناوا کا دورہ کیا تاکہ امریکی میرین کارپس ائیر اسٹیشن کو فوتینما سے ہینوکو منتقل کرنے کے سلسلے میں حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر سکیں۔

ایبے نے رپورٹروں کو بتایا کہ وہ اوکی ناوا کے لوگوں کے ساتھ دوبارہ اعتماد سازی کے لیے اوکی ناوا آئے ہیں، جو ان کے مطابق تین برس کے دوران ختم ہو گیا تھا جب ان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اقتدار سے باہر رہی۔

تاہم، ایبے گورنر ہیروکازو ناکائیما کو قائل کرنے میں ناکام رہے کہ فوتینما بیس کو صوبے کے اندر ہی ہینوکو پر رکھنے کی ضرورت ہے۔

اپنی ملاقات کے دوران ایبے نے کہا کہ ان کی حکومت اڈے کو فوتینما سے ہینوکو منتقل کرنے کے اصلی معاہدے پر قائم رہے گی، جسے 2006 میں ایل ڈی پی کے دورِ اقتدار میں کیا گیا تھا۔

تاہم ،ناکائیما نے کہا کہ اوکی ناوا کے لوگ اڈے کو صوبے سے باہر منتقل دیکھنا چاہتے ہیں اور ایبے پر زور دیا کہ وہ مقامی رہائشیوں کے جذبات کا احترام کریں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.