ٹوکیو: جاپانی کوسٹ گارڈ نے ہفتے کو ایک چینی کشتی کے کپتان کو ملک کے خصوصی اقتصادی علاقے میں ماہی گیری کے شبہے میں گرفتار کیا، جبکہ دونوں ممالک کے مابین سلگتا ہوا تنازع جاری ہے۔
جاپان کوسٹ گارڈ (جے سی جی) کی مقامی شاخ نے کہا، 13 اراکین کے عملے والی ماہی گیر کشتی کو کوسٹ گارڈ کے گشتی جہاز نے اوکی ناوا جزائر کی لڑی کے ایک جزیرے میاکو سے 45 کلومیٹر جنوب مشرق میں روکا۔
کوسٹ گارڈ نے کہا کہ کپتان کو جاپان کے خصوصی اقتصادی علاقے میں بلا اجازت ماہی گیری کے شبہے میں حراست میں لے لیا گیا، اور مزید کہا کہ عملے کے اراکین نے خود کو چینی بتایا۔
کوسٹ گارڈ کے افسران کشتی پر جا اترے اور بعد میں جلد ہی اسے بند کر دیا۔
کیودو نیوز ایجنسی نے کہا یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ستمبر 2010 کے بعد اوکی ناوا کے علاقائی پانیوں میں چینی ماہی گیر کشتی کے کپتان کو حراست میں لیا گیا ہو، جب ایک چینی ٹرالر کے کپتان کو اس وقت حراست میں لے لیا گیا تھا جب اس نے متنازع جزائر کے اطرافی پانیوں میں اپنی کشتی دو جاپانی کوسٹ گارڈ جہازوں میں دے ماری۔