ٹوکیو: اوکی ناوا کنونشن اینڈ وزیٹرز بیورو (او سی وی بی) نے صوبائی حکومت کے ہمراہ خواتین کے برہنہ کولہوں کی جگہ کو اشہارات کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ منسوخ کر دیا ہے، جسے جزیرے کو دوسرے صوبوں کے طلباء کے لیے گریجویشن ٹرپ کے مقام کے طور پر مارکیٹنگ کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
جب منصوبے کی منسوخی کے بارے میں مزید وضاحت کا کہا گیا تو صوبے کے فروغِ سیاحت کے شعبے نے جواب دیا، “اگرچہ ہمارا خیال ہے کہ یہ نوجوان لوگوں کے سامنے مارکیٹنگ کے لیے وقتی طور پر موثر ثابت ہو گا، تاہم صوبے کے امیج کو مجموعی طور پر دیکھا جائے تو اس کے نقصانات قابلِ ذکر ہیں۔” او سی وی بی نے کہا، “چونکہ فنڈنگ مرکزی حکومت کے خزانے سے آ رہی ہے، ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ اس قابل نہیں کہ اس کے لیے مخالفین سے لڑا جائے۔”
او سی وی بی کو صوبائی حکومت نے مقرر کیا تھا کہ وہ بہار کی سیاحت کے فروغ کے منصوبے کا ایک حصہ مکمل کرے اور وہ مرکزی حکومت کی جانب سے صوبے کو مہیا کردہ سبسڈیز استعمال کر رہا تھا۔