امریکہ میں ‘تسکین بخش عورتوں’ کی الواح پر کشیدگی

ہیکنسیک، نیو جرسی: مقامی کورٹ ہاؤس میں غلامی، ہولو کاسٹ اور دوسری سفاکیوں کی یاد تازہ کرنے والی الواح لگی دیکھ کر کورین امریکن برادری کے لیڈر چیجِن پارک کو جنگِ عظیم دوم کی ‘تسکین بخش عورتوں’ کو خراجِ تحسین پیشن کرنے کا خیال سوجھا۔

اس کے لیے یہ بات حیرت کا باعث بن گئی کہ جاپانی فوجیوں کو جنسی لذت فراہم کرنے والی 2,00,000 سے زیادہ عورتوں اکثر کوریائی اور چینی تھیں، کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا عمل نیو جرسی کے اس قصبے کو بین الاقوامی قضیے میں مرکزِ نگاہ بنا دے گا۔

ڈونووان نے کہا، وہ اور کاؤنٹی کی قانون ساز کونسل نے کہا تھا کہ دوسری لوح پر لکھا ہو کہ جاپان کی شاہی فوج، نہ کہ جاپانی حکومت، عورتوں سے ہونے والے سلوک کی ذمہ دار تھی۔

کچھ بچ جانیوالی عورتیں اور ان کے حمایتی سئیول میں جاپانی سفارتخانے کے باہر دو عشروں سے زیادہ عرصے سے ہفتہ وار شمع بردار جلوس منعقد کرتے رہے ہیں، اور ان کا کہنا یہ تھا کہ جاپانی حکومت کی جانب سے 1993 میں جاری کردہ باضابطہ معذرت نامہ جنوبی کوریائیوں کو حقیقت میں یقین دلانے میں ناکام رہا ہے کہ جاپان کو اپنے افعال پر شرمندگی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.