سابق ایٹمی سیفٹی چیف سے فوکوشیما پر غفلت پر پوچھ گچھ

ٹوکیو: اتوار کی خبری اطلاعات کے مطابق، پولیس نے ایٹمی سیفٹی کے ادارے کے سابق سربراہ سے فوکوشیما ایٹمی بحران پر ممکنہ فوجداری الزامات کے تحت پوچھ گچھ کی ہے۔

سرکاری نشر کار این ایچ کے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا، استغاثہ کے اہلکاروں نے نیوکلیئر سیفٹی کمیشن کے سابق سربراہ ہاروکی مادارامے، جو اس بحران کے بارے میں حکومت کو تکنیکی مشورے دینے کا ذمہ دار تھا، سے پوچھ گچھ کی۔

سرکاری نشر کار نے کہا، فوکوشیما کے رہائشیوں نے مادارامے کے خلاف استغاثہ کو پیشہ ورانہ غفلت، جس کا نتیجہ اموات اور زخمیوں کی صورت میں نکلا، کی ایک فوجداری شکایت جمع کروائی ہے۔

اُس نے کہا کہ شکایت میں مادارامے پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اس ڈیٹا کے اجرا میں تاخیر کا ذمہ دار تھا جو تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر سے تابکاری کے پھیلاؤ کے بارے پیش گوئی کر سکتا تھا۔

9.0 شدت کے زلزلے سے پیدا شدہ عظیم سونامی فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر سے ٹکرایا تھا اور اس کے کولنگ سسٹم غرق کر دئیے، جس سے پگھلاؤ پیدا ہوا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.