فُوجتسو اینڈرائیڈ 4.0 سے مزیّن ایروز ٹیب وائی فائی ٹیبلٹ جاری کرے گا

ٹوکیو: فُوجتسو نے ایروز ٹیب وائی فائی ‘ایف اے آر 70 بی’ کے اجرا کا اعلان کیا ہے، جو صارفین کے لیے وائی فائی سے مطابقت پذیر ایک ٹیبلٹ ہے جو اینڈرائیڈ 4.0 پر چلتا ہے۔ نیا ٹیبلٹ 15 فروری سے پورے جاپان کے صارفی الیکٹرونکس اسٹوروں کے ساتھ ساتھ فُوجتسو کی ویب مارٹ شاپنگ سائٹ پر خریداری کے لیے دستیاب ہو گا۔ یہ نیا ٹیبلٹ فُوجتسو کی ہیومن سنٹرک ٹیکنالوجی (انسانوں کے لیے خاص ٹیکنالوجی) کا ایک اپگریڈ شدہ ورژن بھی پیش کرتا ہے، جو کلر کریکشن (رنگ درستی) اور نمایاں کردہ ٹچ کنٹرولز جیسے فیچرز کے ذریعے موافق و صارف دوست تجربہ مہیا کرتا ہے، جو آلے کو بوڑھے لوگوں کے لیے استعمال میں آسان بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

نئے ٹیبلٹ میں سوئچ سے فعال ہونے والا نشاناتِ انگشت کا ایک حساسیہ اور خاندان دوست اسٹائل سوئچر بھی ہے جو خاندان کے مختلف اراکین کے لیے ہوم اسکرین کو اپنی پسند میں ڈھالنا آسان بنا دیتا ہے، جس میں بچوں کے لیے “بچوں کے اسٹائل” کے انتخاب سے لے کر بوڑھے صارفین کے لیے “آسان اسٹائل” تک کا انتخاب شامل ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.