ٹوکیو رپورٹ شاہد مجید جاپان بھر میں جشنِ عیدمیلادالنبی شاندار تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس میں عاشقانِ رسولؐ
بڑھ چڑھ کے حصہ لے رہئے ہیں آئنندہ بھی مساجد میں تقریبات منعقد کی جائیں گی بروز اتوار جاپان ابراکی کین جوسوسٹی
میں قائم امام بارگاہ محمد آلِ محمدمیں عیدمیلادالنبی کے سلسلے میں محفل کا انعقاد ہوا جس کے مہمانِ خصوصی سفارتِ خانہ پاکستان ٹوکیو کے ڈپٹی مشن آف چیف سیداسدعلی گیلانی تھی۔شام چھ بجے سے رات گیارہ بجے تک جاری رہنے والی محفل کا آغاز ایک ایرانی بھائی کی خوبصورت تلاوتِ کلام ِپاک سے ہوااُنہوں نے خوبصورت آواز میں قرآت کی اس کے بعد زینت القرآقاری علی حسن کی خوبصورت آواز نے محفل میں سماع باندھ دیااس کے بعدنعت خواں حضرات نے گُل ہائے عقیدت پیش کر کے حاضرین سے خوب داد حاصل کی جاپان کے مشہور شاعرمحبوب نجمی نے اپنا تازہ نعتیہ کلام پیش کیا۔نعت خوانی اور نعتیہ کلام کے دوران امام بارگاہ میں نعرہِ تکبیرنعرہ رسالت نعرہِ حیدری کی گونج رہئی محفل میں موجود شرکا ء نے نعت خوان حضرات کوبھر پور طریقے سے خراجِ تحسین پیش کیاامام بارگاہ میں ہونے والی اس عید میلاد النبی ؐکی محفل میں پاکستان کمیونیٹی کے سر کردہ افراد اور کاروباری شخصیات اور دور دراز سے تشریف لائے ہوئے افراد نے محفل کو انہماک اور غور سے حصہ لیا نظامت کے فرائض یوکوہاما سے تشریف لائے ہوئے سلیم شاہ اور مشہور کمپیئرنعیم خان نے سر انجام دئے محفل کے آخر میں نعیم خان نی
منہاج القرآن کے شکیل ثانی کو بہترین مقررجاپان کے مذہبی حلقوں کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے دعوتِ خطاب دیاشکیل ثانی نے ایک گھنٹے سے زائد پرجوش خطاب کرتے ہوئے شرکاء محفل کو ایمان کی حرارت سے مالامال کرتے رہئے اور پرجوش خطاب میں کہاہم حضور ؐکا میلاد مناتے تھے مناتے ہیں اور مناتے رہئیں گے حضورؐکا میلاد منانا ہمارے لئے باعثِ ثواب ہے ۔
درودوسلام اجتماعی دعا کے بعدجشنِ عیدمیلادالنبی کے حوالے سے کیک کا اہتمام کیا گیاتھا جسے مہمانِ خصوصی اور دیگر شرکاء محفل نے مل کے کاٹا۔ امام بارگاہ کے ذمہ داران نے تمام شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا ۔