چین اور جاپان کشیدگی کم کرنے کے متلاشی، تاہم خدشات برقرار

ٹوکیو/ شنگھائی: جیسے ہی چینی طیارہ متنازع جزائر کے نزدیک آتا ہے دو جاپانی ایک 15 طیارے فضا میں بلند ہوتے ہیں: ایک آگے ہے، دوسرا کور مہیا کر رہا ہے۔

ایک سابق جاپانی ائیر فورس پائلٹ کے مطابق، اس طرح بیجنگ اور ٹوکیو کے مابین جھگڑے کی وجہ، چٹانی، غیر آباد ٹاپوؤں کے نزدیک خطرناک کھیل کھیلا جاتا ہے، جو خطرے کے نشان تک بڑھ سکتا ہے۔

جاپان میں سین کاکو اور چین میں دیاؤ یو کے نام سے مشہور جزائر پر عرصہ دراز سے جاری سلگتا ہوا تنازع حالیہ مہینوں میں اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ دونوں فریقین لڑاکا جیٹ اڑا چکے ہیں جبکہ نگرانی کے بحری جہاز قریبی سمندروں میں ایک دوسرے کا سایہ بنے رہتے ہیں۔

ایبے کی چھوٹی اتحادی جماعت کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم تومی چی مورایاما -ایک سوشلسٹ جنہوں نے جاپان کی جنگی جارحیت کے لیے 1995 کی تاریخی معذرت کی تھی- سمیت جاپانی سیاستدانوں کی ایک لڑی نے حالیہ ہفتوں میں بیجنگ کا دورہ کیا ہے۔

“کم از کم اس صورتحال سے نپٹنے کے لیے کوششیں تو موجود ہیں،” ایک سابق جاپانی سفارتکار ہیتوشی تاناکا نے کہا، جو ٹوکیو میں ادارہ برائے بین الاقوامی مطالعات کے سربراہ ہیں۔ “تاہم خطرہ ابھی بھی قائم ہے۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.