ٹوکیو: جاپانی حکومت نے منگل کو چینی سفیر کو احتجاجاً ایک ایسے فعل پر طلب کیا جسے وہ اپنے علاقائی پانیوں پر ایک اور چڑھائی گردانتا ہے، جب بیجنگ کے جہاز تلخ علاقائی تنازع کی وجہ جزائر کے پانیوں میں آ گھسے۔
ایک اہلکار نے جزائر کی لڑی، جس پر بیجنگ دیاؤیو کے نام سے دعوی کرتا ہے، کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا، “وزارتِ خارجہ نے سین کاکو جزائر کے نزدیکی پانیوں میں جہازوں کے داخلے پر چینی سفیر کو طلب کیا”۔
یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چینی سرکاری جہازوں نے پیر کا زیادہ تر حصہ جزائر کے گرد پانیوں میں گزارا ہے جیسا کہ دونوں اطراف اس تنازع سے پیچھے ہٹنے کی کوئی علامت ظاہر نہیں کر رہیں جس نے ایشیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے مابین تجارت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
چینی حکومت کا ایک جہاز دسمبر میں جزائر کی لڑی کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا، جس سے جاپانی لڑاکا طیاروں کے ہلہ بولنے کا آغاز ہوا۔