ٹوکیو: پولیس نے کہا، ٹوکیو میں رہائش پذیر سنگاپوری فوٹو گرافر لیزلی کی کو پیر کو بیہودگی کے شبہے میں حراست میں لیا گیا جب اس نے ٹوکیو کی ایک گیلری میں مردانہ اعضائے تناسل والی تصاویری کتب فروخت کیں۔
41 سالہ فوٹو گرافر، جو جاپانی پاپ اسٹارز بشمول آیومی ہاماساکی، یومی ماتسوتویا اور کومی کودا کی کھینچی گئی اپنی تصاویر کی وجہ سے معروف ہے، کو جاپانی ناشر فرم کے دو ملازمین کے ہمراہ حراست میں لیا گیا۔
میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے کہا، ان تینوں نے ایک کتاب، “جس میں واضح طور پر مردانہ اعضائے تناسل و دیگر دکھانے والی بہت سی تصاویر تھیں”، کی سات نقول مہنگے شاپنگ اور تفریحی ڈسٹرکٹ مینامی سوما کی ایک گیلری میں دو گاہکوں کو فروخت کیں۔
اس نے مزید بتایا کہ ہر کتاب کی قیمت 7000 ین تھی۔
بیہودگی کے قصور وار پائے جانے پر ان تینوں کو دو سال کے لیے قید کی سزا ہو سکتی ہے اور/ یا 2.5 ملین ین تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔
جاپانی قانون کے تحت اعضائے تناسل کی تصاویر کو دھندلا دیا جانا ضروری ہے، ایک ایسا عمل جو عموماً پکسی لیشن (پکسلز میں توڑنا) کے ذریعے کیا جاتا ہے، جس نے تصویر کشی کی اپنی طرز کی الگ قسم کو فروغ دیا ہے۔