ساپورو: ساپورو کا برفانی میلہ منگل سے شروع ہو گیا۔ 64 ویں سالانہ میلے میں، جو 11 فروری تک جاری رہے گا، منجمد اور برف سے بنے 216 فن پارے شامل ہیں جو اودوری پارک، کمیونٹی ڈوم تسودومے کے میدانوں اور ساسوکینو کی مرکزی شاہراہ پر سجائے گئے ہیں۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق جب صبح کے وقت میلے کا آغاز ہوا تو درجہ حرارت منفی 3 درجے تھا۔
نمایاں ترین چیزوں میں سے ایک ٹوکیو کے تھیڑ میں’ کابوکی زا’ کی 10 میٹر اونچی نقل ہے جس کا افتتاح اپریل سے ہو گا۔ ایک اور مجسمہ جو مقامی لوگوں میں مقبول ہونے کی توقع ہے، نیپون ہام جنگجوؤں کے پیشہ ور ماہر چیمپئن شوہئے اوتانی کا ہے۔
میلے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ انہیں میلے میں 2 ملین لوگوں کی آمد کی توقع ہے۔