چینی فریگیٹ نے جاپانی بحریہ کے جہاز پر ریڈار مرکوز کیا

ٹوکیو: ٹوکیو کے وزیرِ دفاع نے منگل کو کہا کہ  چینی فوج کے ایک فریگیٹ نے جاپانی بحریہ کے ایک جہاز پر ہتھیاروں کا ہدف مقرر کرنے والا ریڈار مرکوز کر دیا تھا، جو تلخ علاقائی تنازع میں بظاہر مزید بدتری کا غماز ہے۔

یہ اقدام، جسے وزیر اور جاپانی تجزیہ نگار نے “خطرناک” قرار دیا، پہلا موقع ہے کہ دونوں ممالک کی بحری افواج نے اس تنازع میں سینگ لڑائے ہیں جس کے بارے کچھ مبصرین ممکنہ مسلح تصادم سے خبردار کر رہے ہیں۔

ایتسونوری اونودیرا نے ٹوکیو میں رپورٹروں کو بتایا، “30 جنوری کو فائر کنٹرول ریڈار جیسی کوئی چیز جاپان سیلف ڈیفنس میری ٹائم کے محافظ جہاز پر تان لی گئی تھی”۔

“وزارتِ دفاع نے آج تصدیق کی کہ ہدف مقرر کرنے والا ریڈار استعمال کیا گیا تھا۔”

اونودیرا نے کہا کہ 19 جنوری کو ایک جاپانی فوجی ہیلی کاپٹر پر بھی ایسے ہی ریڈار سے نشانہ تان لیا گیا تھا۔

ایک اہلکار نے کہا، “وزارتِ خارجہ نے سین کاکو جزائر کے نزدیکی پانیوں میں جہازوں کے داخلے پر چینی سفیر کو طلب کیا تھا”۔

چینی حکومت کا ایک جہاز دسمبر میں جزائر کی لڑی کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا، جس سے جاپانی لڑاکا طیاروں کے ہلہ بولنے کا آغاز ہوا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.