ٹوکیو: 25 جنوری کو جاپان کی وزارتِ امورِ داخلہ و ذرائع مواصلات نے مختلف موشن پکچر اور موسیقی کی تنظیموں کے ہمراہ کاپی رائٹ کی حفاظت کے لیے اپنے تازہ ترین اقدام کا اعلان کیا، جسے “آپریشن ڈیکائے فائل” (جعلی فائلوں کے آپریشن) کا نام دیا گیا۔
اس منصوبے میں جاپان کے مقبول پی ٹو پی (پئیر ٹو پئیر، یعنی ٹورنٹس) فائل شئیرنگ نیٹ ورکس میں وِنی اینڈ شئیر جیسی فائلیں داخل کرنا ہے، جن میں بظاہر مقبول کاپی رائٹ مواد ہو گا۔ تاہم ایک بار ڈاؤنلوڈ ہونے کے بعد فائل میں سےایک پیغام سامنے آتا ہے جس میں صارف سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بد اعمالیوں پر پھر سے غور کرے۔
عام انٹرنیٹ قذاقوں کو ڈگمگانے والا یہ پیغام وزارت کی ویب سائٹ پر بھی پی ڈی ایف کی شکل میں موجود ہے اور اس میں جاپان میں کاپی رائٹ کے قانون کے تحت ڈیٹا اپلوڈ اور ڈاؤنلوڈ کرنے کی سزاؤں کی تفصیل موجود ہے۔