آدمی بیٹے، بیٹی کو چاقو سے زخم لگانے پر گرفتار

یاماناشی: بدھ کی رات ایک 38 سالہ آدمی کو حراست میں لیا گیا جس نے مینامی الپس، صوبہ یاماناشی میں واقع اپنے گھر میں ایلیمنٹری اسکول جانے کی عمر کے اپنے بچوں کو مبینہ طور پر زخمی کیا تھا۔

ہیروشی کونو نامی اس شخص پر الزام ہے کہ اس نے بدھ کی سہ پہر اپنے گھر میں اپنی 10 سالہ بیٹی اور 6 سالہ بیٹے کے چہروں اور گردنوں پر زخم لگائے۔

فُوجی ٹی وی نے پولیس کا بیان نشر کیا کہ کونو نے اپنے بچوں پر حملے کا اعتراف کیا ہے۔ اس سے منسوب پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق، “2012 میں میری نوکری چلی گئی اور مجھے یہ خوف لاحق ہونا شروع ہو گیا کہ میں اپنے بچوں کی ٹھیک طرح پرورش نہیں کر سکوں گا”۔

پولیس نے کہا کہ بچے جمعرات کو مستحکم حالت میں تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.