شیمانے کے قصبے نے مائیکل اینجلو کے ڈیوڈ کے ننگےمجسمے کے لیے پاجامے کا مطالبہ کر دیا

ڈیویڈ اف مائیکل ایجلو
ٹوکیو: مائیکل اینجلو کے نشاۃِ ثانیہ کے زمانے کے ڈیوڈ کے مجسمے کی نقل، جو پچھلے گرما میں نصب کی گئی تھی، ایک جاپانی قصبے کے رہائشیوں کو گھبراہٹ میں مبتلا کر رہی ہے، جبکہ کچھ افراد کہہ رہے ہیں کہ اس برہنہ شاہکار کو پاجامہ پہنایا جانا چاہیئے۔

صوبہ شیمانے کے مغرب میں واقع قصبے اوکوئی زومو نے ڈیوڈ اور یونانی خزانے وینس ڈی میلو کی پانچ میٹر اونچی نقول ایک کاروباری سے بطور عطیہ وصول کی تھیں، جو علاقے سے محبت رکھتا ہے۔

یہ مجسمے ایک بڑے عوامی پارک میں نصب کیے گئے تھے جس میں ایک مکمل رننگ ٹریک، ایک بیس بال اسٹیڈیم، ٹینس کورٹس، ایک ماؤنٹین بائیک کا کورس اور بچوں کے کھیلنے کے لیے ایک حصہ بھی موجود ہے۔

قصبے کے اہلکار یوجی موریناگا نے اے ایف پی کو بتایا، “کچھ لوگوں نے قصبے کے قانون سازوں کو بتایا کہ چھوٹے بچے ان مجسموں سے خوفزدہ ہیں چونکہ یہ بہت بڑے ہیں اور گرمیوں میں اچانک ہی ظاہر ہو گئے ہیں”۔

“یہ بنا کپڑے پہنے انسانوں کے مجسمے ہیں، اور اس طرح کے فنکارانہ شاہکار ہمارے علاقے میں بہت کم پائے جاتے ہیں۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.