متسوبشی الیکٹرک نے فری فارم اسکرین والے کار ڈسپلے تیار کر لیے

ٹوکیو: متسوشی الیکٹرک کارپوریشن نے ایک بصری انجن والے کار ڈسپلے سسٹم کا نمونہ تیار کیا ہے جو کار کے اندرونے کے لیے زیادہ موزوں خمیدہ، بیضوی یا تکونی اسکرینوں پر تصاویر دکھا سکتا ہے۔

اس سسٹم کی فری فارم (آزاد شکل) اسکرین کار کے اندرونے میں خمیدگیوں اور ڈیزائن کی دوسری خصوصیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کا لچک دار حل پیش کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کی باآسان رویت (دیکھا جانا) محفوظ ڈرائیونگ کے فروغ میں مدد کرتی ہے۔ یہ سسٹم ان ڈسپلے ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتا ہے جو متسوبشی نے رئیر پروجیکشن (پیچھے سے پروجیکٹ کیے جانیوالے) ٹیلی وژنوں کے ساتھ ساتھ سخت حالات کا مقابلہ کرنے کے قابل کار الیکٹرونکس کی تیاری کے دوران تیار کیں، جس سے اعلی معیار اور معتبریت یقینی بنتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.