ٹوکیو: وزارتِ انصاف کا ایک کمیشن قانون بدلنے کے ایک بل کا مسودہ تیار کر رہا ہے تاکہ جرائم کے قصور وار پائے گئے نابالغوں کے لیے سزائیں سخت کی جائیں۔
نابالغوں کے ہاتھوں سرزد ہونے والے جرائم پر عوامی غیظ و غضب میں ہوتے اضافے کے جواب میں کمیشن کو اس بات پر غور کرنے کا کام سونپا گیا تھا کہ آیا ایسے جرائم جو بالغوں کے لیے عمر قید کی سزاؤں کی وجہ بنتے ہیں، کیا ان کے لیے نابالغوں کو بھی ملتی جلتی سزائیں ہی دی جائیں۔ یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ کمسنی کی کم از کم سزا کو بڑھا کر 15 سے 20 برس کر دیا جائے۔
فُوجی کے مطابق، وزارت دائت کا موجودہ سیشن ختم ہونے سے قبل ترامیم کو منظور کرنے اور ایک اصلاحاتی بل کا مسودہ تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔