بیجنگ: چینی حکام نے پرچون فروشوں کو حکم دیا ہے کہ “ٹوکیو بگ بینگ” نامی آتش بازی کی فروخت بند کر دیں چونکہ یہ جاپان کے ساتھ تعلقات کو متاثر کر سکتا ہے۔
چین اور جاپان کے مابین تعلقات حالیہ عرصے میں کشیدہ رہے ہیں جیسا کہ دونوں اطراف مشرقی بحرِ چین کے ننھے ٹاپوؤں کی ملکیت پر بحث و تکرار کرتے رہے ہیں۔
اس کے نتیجے میں حکام نے پیغام آگے ارسال کیا ہے کہ “چین امن سے محبت کرنے والا ملک ہے اور ہمیں چین جاپان دوستی کو نقصان پہنچانے کے لیے کچھ بھی نہیں کرنا چاہیئے،”؛ یہ بات بیجنگ ڈوؤڈوؤ فائر ورکس کمپنی کے ایک مینجر نے کہا، جس نے یہ آتش بازی تیار کی تھی۔
“جس وقت ہم نے یہ پیکج ڈیزائن کیا اور مصنوعہ کا نام متعارف کروایا تھا، ہم نے سوچا کہ اگر یہ سیاست سے متعلق اور فیشنی ہوئے تو شاید اچھے فروخت ہوں۔ پورے ملک میں لوگوں نے پورا دن اور رات گلیوں میں آتش بازی چلائی۔”