ٹوکیو: اطلاعات کے مطابق، جاپانی پولیس نے اتوار کو لمبی چوڑی تلاش کے بعد ایک شخص کو حراست میں لیا، جس کے لیے ایک مرحلے پر حکام کو سراغوں کے لیے ایک بلی کا پیچھا کرنا پڑا تھا اور جس پر ایک کمپیوٹر ہیکنگ کی مہم کے پیچھے ہونے کا الزام ہے۔
نشر کار این ایچ کے کے مطابق، کئی ماہ تک تفتیش کاروں کو دق کر دینے والے سائبر معموں سے چکما دینے کے بعد 30 سالہ یوسوکی کاتایاما کو ایک ریموٹ کمپیوٹر استعمال کرنے اور کامک بک کی ایک تقریب میں اجتماعی قتل کی دھمکی بھیجنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
ایک نامعلوم ہیکر نے پچھلے ماہ اخبارات اور نشر کاروں کو پیغامات بھیجے تھے، جن میں ارسال کنندہ نے ایک کمپیوٹر وائرس کی تفصیلات کا دعوی کیا تھا جو کہ ٹوکیو کے نزدیک ایک جزیرے میں رہنے والی بلی کے ساتھ بندھا ہوا تھا۔
جی جی پریس اور دوسرے میڈیا کے مطابق، پولیس نے سیکیورٹی کارڈ اور سیکیورٹی کیمروں کی ریکارڈ شدہ فوٹیج کا جائزہ لیا، جس سے انہیں شبہ ہوا کہ ٹوکیو کا ایک رہائشی کاتایاما ہیکنگ کی اس مہم کے پیچھے تھا۔