اوساکا کا شہری اہلکار مبینہ طور پر رجسٹر کا ایل سی ڈی ڈسپلے مکا مار کر توڑنے پر گرفتار

اوساکا: صوبہ اوساکا کی پولیس کا کہنا ہے کہ اوساکا سٹی کنسٹرکشن بیورو میں کام کرنے والے ایک 45 سالہ شخص کو املاک کو نقصان پہنچانے کے شبہے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

ایک ایسی حرکت جسے “رجسٹر پر غصہ” کہا جا سکتا ہے، کے تحت اس آدمی، جو کیشئیر کی رفتار پر تلملایا ہوا تھا، نے اپنا غصہ اسٹور کے عمر کی تصدیق کرنے والے نظام پر اپنی مکے بازی کے ذریعے نکالا۔ الکوحل (اس سے قبل تمباکو بھی)  ہر جگہ بلا نگرانی والی وینڈنگ مشینوں کے ذریعے دستیاب ہیں۔

جب آپ الکوحل یا تمباکو خریدتے ہیں تو رجسٹر پوچھتا ہے “کیا آپ کی عمر 20 برس ہے؟”۔ چونکہ وہاں اکثر “نہیں” کا کوئی بٹن نہیں ہوتا تو آپ کو مجبوراً “ہاں” پر مس کرنا پڑتا ہے جو صاف طور پر ظاہر کرتا ہے کہ — اسٹور سے ذمہ داری اتارنے کے علاوہ — یہ سارا نظام بے تُکا ہے۔

اس اقدام کے ذریعے اس نے یقیناً اپنی ساری توانائی استعمال کر لی تھی، تاہم سہولتی اسٹور کے عملے نے –ایک بار پھر ظاہر کرتے ہوئے کہ جاپان اضافی ایک میل بھی طے کر سکتا ہے– مشتبہ کو مغلوب کیا، اور اسے حکام کے حوالے کر دیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.