گوام کے مجنونانہ قتلِ عام کا تیسرا شکار چل بسا؛ مشتبہ 2 ملین ڈالر کی ضمانت پر زیرِ حراست

ہاگاتنا، گوام: اہلکاروں نے جمعرات کو کہا کہ ایک تیسرا شخص کار کی ٹکر کے بعد ہلاک ہو گیا جب گوام کے سیاحتی ضلعے میں مجنونانہ واقعے میں دو دیگر لوگ ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے تھے۔

گوام وزیٹرز بیورو کے ترجمان ٹونی مُونا نے کہا کہ نازک حالت میں گوام میموریل ہسپتال لے جایا جانیوالا 51 سالہ شخص مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح چل بسا۔

جاپانی وزارتِ خارجہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مرنے والے شخص کی شناخت 51 سالہ ہیتوشی یوکوتا بتائی۔

مُونا کا کہنا ہے کہ چار  متاثرین اب بھی امریکی زیرِ انتظام علاقے کے ہسپتال میں داخل ہیں: ایک 51 سالہ خاتون کو “محتاط” (نازک حالت سے ذرا بہتر) حالت میں بتایا گیا، ایک 70 سالہ شخص کی حالت مستحکم، اور تین ماہ اور آٹھ ماہ کی دو لڑکیاں مستحکم حالت میں تھیں۔ ایک 22 سالہ خاتون جس کی حالت مستحکم تھی کو جاپان کے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا، جبکہ چھ مریضوں کو علاج معالجے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ اخبار نے اطلاع دی کہ ننھا بچہ ہسپتال میں مستحکم حالت میں داخل ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.