11 سالہ لڑکے نے اوساکا کے نزدیک خود کو ٹرین تلے دے لیا

اوساکا: پولیس اور اخباری اطلاعات نے جمعہ کو کہا، جاپان میں ایک 11 سالہ لڑکا خود کو ٹرین تلے دینے کے بعد ہلاک ہو گیا، جو بادی النظر میں اسکول بند کرنے کے منصوبوں کے خلاف احتجاجاً کی گئی خودکشی ہے۔

پولیس کے مطابق، اس لڑکے، جس کا نام نہیں بتایا گیا، نے جمعرات کی سہ پہر اوساکا کے نزدیک دائیتو میں ایک اسٹیشن کے پلیٹ فارم سے پٹڑیوں پر چھلانگ لگا دی۔

دائیتو کے ایک پولیس ترجمان نے ٹیلی فون کے ذریعے کہا، “عینی شاہدین کے مطابق لڑکے نے خود پٹڑیوں پر چھلانگ لگائی”۔ “پلیٹ فارم پر اس کے رُک سیک کے نزدیک خودکشی والا ایک رقعہ موجود تھا۔”

میڈیا اطلاعات کے مطابق یہ بچہ اپنے ایلیمنٹری اسکول کو بند کرنے اور طلباء کو دوسرے اداروں میں بھیجنے کے ایک منصوبے سے پریشان تھا، ایک ایسا منصوبہ جو جاپان کی کم شرح پیدائش کے حوالے سے کی گئی تاویلات نے ضروری بنا دیا۔

اس لڑکے نے اطلاع کے مطابق اپنی ماں کو فون کے ذریعے ایک پیغام بھیجا جس میں کہا گیا تھا: “ہر شے کے لیے آپ کا شکریہ”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.