ٹرین کے جیب تراش پر 200 سے زائد چوریوں کا شبہ

ٹوکیو: ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس نے جمعہ کو کہا کہ 18 جنوری کو ایک پُر ہجوم ٹرین میں سے ایک خاتون کے بیگ سے اس کا پرس چرانے پر زیرِ حراست آدمی نے پچھلے چار برسوں کے دوران 200 سے زائد بار ٹرین مسافروں سے چیزیں چرانے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس نے مشتبہ کی شناخت 43 سالہ تاکایوکی اوکانیوا کے طور پر کی، جو ٹوکیو کا ایک بے روزگار رہائشی ہے۔ این ٹی وی نے جمعہ کو اطلاع دی کہ اوکانیوا کو جے آر سائیکیو لائن پر شینجوکو اور ایکی بوکورو کے اسٹیشنوں کے درمیان ایک خاتون کا بیگ اٹھانے کے فعل پر پکڑا گیا تھا۔ اُس کیس میں اس پر خاتون سے 25,000 ین چرانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

اوکانیوا کے پولیس دئیے گئے بیان کے مطابق، اس کے باپ نے جو روپیہ وراثت میں چھوڑا اُس نے تمام خرچ کر ڈالا اور یہ کہ اس نے چار برس قبل خرچ پورا کرنے کے لیے جیب تراشی شروع کر دی۔ اس نے کہا وہ عموماً جمعہ کی راتوں کو پُر ہجوم ٹرینوں پر خاتون مسافروں کو نشانہ بنایا کرتا تھا۔

پولیس نے کہا کہ اوکانیوا کی چار برسوں میں حاصل شدہ مجموعی رقم 14 ملین ین تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.