جاپان علاقائی تنازعے، شمالی کوریا پر بات چیت کے لیے ایلچی چین بھیجے گا

ٹوکیو: جاپان وزارتِ خارجہ کے ایک اہلکار کو تین دن کے لیے بیجنگ بھیجے گا تاکہ جاری علاقائی تنازعے اور شمالی کوریا کے حالیہ ایٹمی تجربے پر بات چیت کی جائے۔

کیودو نیوز ایجنسی نے ہفتے کو ایک وزارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا، ٹوکیو وزارت کے ایشیائی و اوشیانک افئیرز بیورو کے سربراہ شنسوکے سوگیاما کو منگل کو چینی حکومت کے اہلکاروں سے ملاقاتوں کے لیے روانہ کرے گا۔

خبر کے مطابق، متوقع طور پر سوگیاما پچھلے ماہ ٹوکیو  کے تباہ کار جہازوں پر چینی فریگیٹ کی جانب سے ہتھیاروں والا ریڈار مرکوز کرنے پر ٹوکیو کے خدشات کا اظہار کریں گے، ایک ایسا واقعہ جسے وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے “اشتعال انگیز” اور “خطرناک” قرار دیا تھا۔ چین نے اس دعوے کو سختی سے مسترد کیا ہے۔

ایلچی پچھلے ہفتے کیے گئے شمالی کوریا کے تیسرے ایٹمی تجربے پر ردعمل پر بات چیت بھی کرے گا، جبکہ ٹوکیو دباؤ میں ہے کہ وہ چین کو ساتھ رکھے، جیسا کہ دنیا والے بیجنگ کی جانب سے پیانگ یانگ پر سخت تر پابندیوں کے لیے حمایت کی توقع کر رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.