سڈنی: جنگجو ماحول پسندوں نے پیر کو جاپانی وہیل شکاریوں پر الزام لگایا کہ جب انہوں نے ہارپون نوازوں کو عرشے پر ذبح شدہ موجود وہیل کو لٹکانے سے روکنے کی کوشش کی تو وہیل شکاریوں نے اپنا جہاز ان سے ٹکرانے کی کوشش کی۔
سی شیفرڈ کنزرویشن سوسائٹی، جو انٹارکٹکا میں وہیل کا شکار کرنے والے جاپانی بیڑے کا پیچھا کر رہی ہے، نے کہا کہ تصادم اس وقت رونما ہوا جب اس کے جہاز ‘باب میکر’ نے ایک مردہ وہیل کی منتقلی روکنے کی کوشش کی۔
سی شیفرڈ آسٹریلیا کے جیف ہانسن نے کہا، “ہم نے اسے نو کوششوں تک روکا تاہم پھر ہارپون شپ نے ایک اور کوشش کی اور ہمیں ٹکر مارنے کے لیے آگے آیا چناچہ ہم جھک کر پیچھے ہٹ گئے اور تب وہ اس وہیل کی منتقلی کرنے میں کامیاب ہوئے”۔
ہانسن نے کہا کہ یہ تصادم، جو اس کے مطابق “مکمل طور پر” آسٹریلیا کے بحر انٹارکٹک والے پانیوں میں رونما ہوا، کئی گھنٹوں تک چلا جیسا کہ پھر اس نے کینبرا کو کال کر کے مداخلت کے لیے کہا۔