چور ایباراکی کے 2 اسٹوروں سے آئی فون، آئی پیڈ اور نقدی لے گئے

ایباراکی: پولیس نے پیر کو کہا کہ توکائی، صوبہ ایباراکی میں سیل فون کے دو اسٹوروں میں 115 آئی فون 5 ہینڈ سیٹس، آئی پیڈز اور نقدی کی ڈکیتی ہو گئی جس کی مجموعی مالیت 10 ملین ین بنتی ہے۔

ٹی بی ایس نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ چوروں نے پہلے پیر کی صبح چار بجے کے قریب ایک اسٹور کی سامنے والی کھڑکیوں کو توڑا اور پھر اسٹور روم میں ایک الماری زبردستی کھول لی جہاں سے انہوں نے 5.8 ملین ین مالیت کے 79 آئی فون 5 ہینڈ سیٹس اور نقدی چرا لی۔

اس کے تھوڑی ہی دیر بعد یہی طریقہ استعمال کرتے ہوئے ایک اور قریبی اسٹور میں ڈکیتی کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوسری نقب زنی میں چور 36 آئی فون 5 ہینڈ سیٹس اور 16 آئی پیڈز کے ساتھ بھاگ نکلے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.