کار سے 3 لوگوں کی جان لینے پر نوجوان کو 5-8 برس کی سزا

کیوتو: کیوتو کی ضلعی عدالت نے منگل کو ایک 19 سالہ نوجوان کو 5 تا 8 برس کے لیے جیل بھیج دیا، جس نے 23 اپریل، 2012 کو کامیوکا، صوبہ کیوتو میں ایلیمنٹری اسکول کے بچوں کے ایک گروپ اور کچھ بالغوں میں اپنے کار دے ماری تھی اور تین لوگوں کو ہلاک جبکہ سات کو زخمی کر دیا تھا۔

مدعا علیہ، جسے نابالغ ہونے کی وجہ سے نام سے نہیں پکارا جا سکتا، اس وقت 18 برس کا تھا اور اس کے پاس کوئی ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا۔

26 سالہ یوکیہی ماتسومورا جو 7 ماہ سے حاملہ تھی، 7 سالہ ماؤ اودانی، اور 8 سالہ ناؤ یوکویاما کو تصادم  کے کئی گھنٹوں بعد مردہ قرار دے دیا گیا تھا، جو صبح آ8 بجے کے قریب پیش آیا۔

وکلائے استغاثہ نے مطالبہ کیا تھا کہ ڈرائیور کو 10 برس قید کی سزا سنائی جائے، جو موت کی وجہ بننے والی ڈرائیونگ میں غفلت پر کسی نابالغ کو دی جا سکنے والی زیادہ سے زیادہ سزا ہے۔ تاہم ڈرائیونگ کےدوران اونگھ آ جانا قانون کے مطابق بے احتیاط ڈرائیونگ کے زمرے میں نہیں آتا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.