نیویارک: سونی نے بدھ کو پلے اسٹیشن 4 سسٹم کی اگلی نسل کی نقاب کشائی کی اور موبائل گیجٹس اور انٹرنیٹ کلاؤڈ سے اسٹریم ہونے والے کھیلوں سے بھرپور دنیا میں “مستقبل کی گیمنگ” کے بارے میں اپنا نکتہ نظر بیان کیا۔
نیویارک کے ایک پریس ایونٹ میں کمپیوٹر انٹرٹینمنٹ یونٹ کے چیف انڈریو ہاؤس نے کہا کہ پی ایس 4 “پلے اسٹیشن کو بطور ایک باکس یا کنسول سمجھنے کی بجائے پلے اسٹیشن 4 کو کھیلنے کے لیے صفِ اول کا مقام سمجھنے کی جانب ایک غیر معمولی منتقلی کا غماز ہے”۔
سونی کے ایونٹ میں کمپنی کے منصوبوں کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا کہ پی ایس 4 پر پیش کی جانیوالی فلموں، موسیقی، ٹیلی وژن شوز اور دوسرے ڈیجیٹل مواد بارے اس کے کیا ارادے ہیں۔
پیری نے ایونٹ کے دوران کہا، ” ہمارا وژن یہ ہے کہ پلے اسٹیشن 4، پلے اسٹیشن نیٹ ورک اور سماجی پلیٹ فارمز کو اکٹھا کر کے پہلا سماجی رابطے کا نیٹ ورک تخلیق کیا جائے جو گیموں کے لیے مخصوص ہو”۔
انہوں نے پی ایس 4، اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس اور پی ایس ویٹا کے ہاتھ میں پکڑنے والے آلات کے ذریعے لوگوں کو انٹرنیٹ پر گیمز تک رسائی اور گیمز کھیلنے کی اجازت دینے پر بھی بات کی۔