شہزاد ملک کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کااہتمام کیا گیا۔

ٹوکیو(شاہد مجید)shahzad  malik  quran  khawani 038 shahzad  malik  quran  khawani 043 shahzad  malik  quran  khawani 050 shahzad  malik  quran  khawani 044 shahzad  malik  quran  khawani 061
مسلم لیگ ق جاپان کے رہنما شہزاد ملک کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے جامع مسجد محمدیہ معصومیہ میں قرآن خوانی کااہتمام کیا گیا۔
ہفتہ کے روز بعد نمازمغرب قرآن خوانی ہوئی اورنمازعشاء کے بعد حافظ ساجد نے تلاوت قرآن پاک کی جبکہ ننھے بچوں نے بھی تلاوت اورنعت رسولؐمقبول پیش کی۔ ان کے بعد نعت خواں حضرات نے نبی اکرؐم کے حضورگلہائے عقیدت پیش کی ۔
ایک مقرر کی جانب سے پیش کردہ سیف الملوک کوشرکاء نے بہت سراہا۔
عبدالحفیظ،حاجی محمد سعید،امام وخطیب حافظ محمد احمد قمرکے بھائی حافظ محمد اکرم نے بھی نعت خوانی کا شرف حاصل کیا۔
اس کے بعد مسجد کے امام وخطیب حافط محمد احمد قمرنے درس قرآن دیا اورساتھ ترجمہ بھی بیان کیا۔آخر پرحافظ محمد اکرم نے ختم شریف پڑھایا جبکہ حافظ محمداحمد قمرنے شہراد ملک کی والدہ محترمہ کے درجات کی بلندی اورروح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کرائی۔انہوں نے راقم کی درخواست پرمہراکرام اورعبدالحفیظ کی والدہ محترمہ کے لیے ایصال ثواب کے لیے بھی دعاکرائی .

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.