ٹوکیو: 21 فروری کو جاپان نے قتل کے تین مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دیا جن میں ایک کم سن لڑکی کے اغوا و قتل کا ایک مجرم اور اندھا دھند چاقو زنی کرنے والا ایک شخص بھی شامل تھے۔ پھانسی پر لٹکائے جانیوالوں میں ماساہیرو کاناگاوا، کاؤرُو کوبایاشی اور کئےکی کانو شامل تھے۔
ہمیشہ کی طرح ایمنسٹی انٹرنیشنل اور جاپانی فیڈریشن آف بار ایسوسی ایشنز پھانسیوں پر ناراض ہو گئیں جنہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وہ “ان پھانسیوں کو ناقابلِ قبول” سمجھتے ہیں۔
تاہم جاپانی حکومت اس مخالفت کو زیادہ تر نظر انداز کر دیتی ہے اور کہتی ہے کہ بیشتر آبادی سزائے موت کی پالیسی کی حامی ہے۔
اس کی تصدیق کرتے ہوئے اگلے ہی دن ایک تحقیقی پینل کی ویب سائٹ نے 29,364 لوگوں سے سروے کے نتائج شائع کیے، جس میں سزائے موت پر لوگوں کی رائے پوچھی گئی تھی۔
سروے کے مطابق، 85.2% جواب دہندگان نے کہا کہ وہ سزائے موت کے حامی ہیں، اور 14.9% نے اس کی مخالفت کی۔