کے ڈی ڈی آئی جاپان میں موزیلا کے فائر فاکس او ایس والا فون جاری کرے گا

ٹوکیو: موزیلا اور کے ڈی ڈی ڈی آئی کارپوریشن نے جاپان میں تازہ ترین سافٹویر فائرفاکس آپریٹنگ سسٹم پر مشتمل فونز کا اجراء کرنے، اور فائر فاکس او ایس کی تیاری میں تعاون کے منصوبوں کے اعلان کیا۔ فائرفاکس او ایس ایک نیا موبائل سافٹویر پلیٹ فارم ہے جسے موزیلا نے تیار کیا ہے، جو اوپن ویب ٹیکنالوجیز مثلاً ایچ ٹی ایم ایل 5 کا بھرپور فائدہ اٹھاتا ہے۔

موزیلا نے ایک آزاد ماحولیاتی نظام تیار کیا ہے جس میں کوئی ملکیتی رکاوٹیں موجود نہیں؛ فائر فاکس او ایس نہ صرف متوقع طور پر ایپلی کیشن پروگراموں کی تیاری میں تیزی پیدا کرے گا، بلکہ جدت پسند خدمات اور شفاف مسابقت کا باعث بھی بنے گا۔

کے ڈی ڈی آئی نے کہا کہ اس نے فائر فاکس او ایس کی ڈویلپر برادری میں اپنا کوڈ واپس عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.