انٹارکٹکا کے پانیوں میں سی شیفرڈ اور وہیل شکاریوں میں ٹکر جنگ

سڈنی: جاپانی وہیل شکاریوں اور جنگجو ماحول دوست کارکن انٹارکٹکا کے برفیلے پانیوں میں خطرناک قسم کی جھڑپوں میں ملوث رہے ہیں، جبکہ دونوں فریقین ایک دوسرے پر جہاز ٹکرانے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔

بزرگ اینٹی وہیلنگ مہم جو پاؤل واٹسن نے کہا کہ جاپانی فیکٹری شپ نِشِن مارُو نے پیر کے واقعے میں سی شیفرڈ کنزرویشن سوسائٹی کے انتہائی چھوٹے جہاز باب بارکر کو ٹکر ماری۔

واٹسن نے سی شیفرڈ کے جہاز اسٹیو اِروِن سے اے ایف پی کو بتایا، “یہ شدید جھڑپ پانچ گھنٹے طویل تھی”۔

جاپانی ماہی گیر ایجنسی نے الگ سے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ سی شیفرڈ کی کشتیوں نے جاپانی وہیلنگ جہاز کو اس وقت ٹکر ماری جب وہ ایندھن بھروا رہا تھا۔

سی شیفرڈ کنزرویشن سوسائٹی کئی برسوں سے انٹارکٹکا کے پانیوں میں جاپانی وہیل شکاری بیڑے کا تعاقب کر رہی ہے تاکہ جانوروں (وہیلوں) کو ذبح ہونے سے بچا سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.