ایواتے کی فیکٹری سے 125,000 خوراکوں کے برابر مہلک سائنائیڈ خارج ہو گئی

ٹوکیو: جاپان میں ایک برف صاف کرنے والی مشین کے حادثے میں ایک فیکٹری سے 125,000 مہلک خوراکوں کے برابر سائینائیڈ (زہر) خارج ہو گیا؛ یہ بات ایک پلانٹ آپریٹر نے بدھ کو بتائی۔

ایک کمپنی اہلکار نے کہا، منگل کو کوروساکا پلاٹنگ کمپنی کے ہاناماکی، صوبہ ایواتے میں چلنے والے ملمع کاری کے ایک کارخانے میں برف ہٹانے والی گاڑی ایک ٹینک سے ٹکرا گئی جس سے کم از کم پانچ ٹن کے قریب سوڈیم سائینائیڈ پر مشتمل بے کار مادہ خارج ہو گیا۔

اہلکار نے کہا کہ اس زہریلے مائع کا ایک لیٹر، جو (دھاتی) سطحوں سے نِکل کی ملمع کاری اتارنے کے کام آتا ہے، 25 لوگوں کو مارنے کے لیے کافی ہے۔

یہ رساؤ اس وقت رونما ہوا جب کارکن سائٹ سے برف کے ڈھیر ہٹانے کی کوشش کر رہے تھے، جہاں پچھلے ہفتے شدید سرد موسم رہ چکا ہے، اور اس دوران انہوں نے کیمیکل والے ٹینک کے والو کو نقصان پہنچا لیا۔

اہلکار نے کہا، “خوش قسمتی سے برف نے زیادہ تر مائع جذب کر لیا اور ہم آلودہ برف اکٹھی کرنے میں کامیاب رہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.