ٹوکیو: پولیس نے بدھ کو کہا کہ منگل کو جے آر کِن شیچو اسٹیشن، ٹوکیو پر 30 کے پیٹے میں ایک شخص کو پیچھے سے چاقو مار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق، متاثرہ شخص نے پولیس والوں کو بتایا کہ ایک ٹرین میں اس کا دوسرے مرد مسافر کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تھا۔ اس نے کہا تم زبردستی جگہ بنا کر بیٹھے ہو اُس نے کہا تم زبردستی گھسے ہو۔ این ٹی وی کے مطابق، جب یہ شخص 5 بجے شام سے ذرا دیر بعد ٹرین سے اتر رہا تھا تو دوسرے آدمی نے مبینہ طور پر اس کی کمر میں چاقو جیسی کوئی چیز گھونپ دی۔ پولیس نے کہا، متاثرہ شخص کو اوور کوٹ کے اوپر سے معمولی زخم آئے ہیں۔
حملہ آور کی عمر 20 کے پیٹے میں بیان کی گئی تھی۔ پولیس نے کہا کہ وہ نگران کیمروں کی فوٹیج دیکھ رہے ہیں تاکہ مشتبہ آدمی کو ڈھونڈنے اور شناخت کرنے کی کوشش کر سکیں۔