اسکول میں ڈرانے دھمکانے، جسمانی سزا کے تدارک کے لیے پینل کی جانب سے ‘اخلاقی تعلیم’ کی سفارش

ٹوکیو: وزارتِ تعلیم کے ایک سفارشی پینل کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ جاپان کے اسکولوں میں ڈرانے دھمکانے (بلیئنگ) اور جسمانی سزا سے نمٹنے کے لیے تجاویز پیش کرے۔

حال ہی میں ڈرانے دھمکانے اور جسمانی سزا کی وجہ سے طلباء کی خودکشیوں کے واقعات سرخیوں میں آنے کے بعد اس پینل نے منگل کو اپنی تعلیمی اصلاحات کی تجاویز وزیرِ اعظم شینزو ایبے کو جمع کروائیں۔ ٹی بی ایس کے مطابق، ان میں اخلاقی اسباق متعارف کروانے کی تجویز بھی تھی، جو معیاری تعلیمی نصاب میں شامل کیے جائیں گے اور بچوں کو زندگی کی اہمیت اور غلط و صحیح کے بارے میں تعلیم دیں گے۔

ایک ترجمان کے مطابق، یہ تجویز ایک مسئلہ حل کرنے کے لیے پیش کی گئی چونکہ اسکول اور اساتذہ “طلباء کو دی جانیوالی رہنمائی کے بارے میں مختلف خیالات رکھتے ہیں” (اور انہیں پھینٹی شینٹی بھی لگا دیتے ہیں)۔ اخلاقی تعلیم کا مضمون روایتی مضمون نہیں سمجھا جائے گا، بلکہ نئے طریقہ کار کے تحت پڑھایا جائے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.