دائت نے ایک ووٹ سے 13.1 ٹریلین ین کا محرکاتی بجٹ پاس کر دیا

ٹوکیو: دائت نے منگل کو 13.1 ٹریلین ین کا اضافی محرکاتی بجٹ پاس کیا جو وزیرِ اعظم شینزو ایبے کی کئی برس سے معیشت کو چمٹی تفریطِ زر (ایک ایسا عمل جس میں قیمتیں گرتی چلی جاتی ہیں، تنخواہیں کم ہونے لگتی ہیں، لوگ مزید سستی ہونے کے انتظار میں چیزیں نہیں خریدتے اور پیداوار کو بریک لگ جاتی ہے) سے نپٹنے کی کوششوں کا کلیدی حصہ ہے۔

ایوانِ زیریں کی جانب سے دو ہفتے قبل منظوری ملنے کے بعد یہ پیکج اپوزیشن کی اکثریتِ والے ایوانِ بالا میں 116 کے مقابلے میں 117 ووٹوں کے ساتھ کھینچ تان کر پاس ہوا۔

یہ اقدام ایبے کی کابینہ کی جانب سے جنوری میں اعلان شدہ وسیع تر تحریک آور  پیکج کا حصہ ہے۔ ان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے دسمبر کا انتخاب اس وعدے کے ساتھ جیتا تھا کہ دنیا کی تیسری بڑی معیشت کو بحال کریں گے۔

اگر مقامی حکومتوں اور نجی شعبے کے اخراجات کو بھی شامل کر لیں تو مجموعی طور پر یہ پیکج 20 ٹریلین ین سے بھی بڑھ سکتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.