ٹوکیو: بدھ کو جاپان میں ایک روبوٹ سوٹ، جو بوڑھے یا معذور لوگوں کو چلنے پھرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، کو حفاظتی سرٹیفکیٹ عطا کیا گیا، جس سے پوری دنیا میں اس کے اجرا کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔
ہائبرڈ اسسٹو لمیٹڈ یا ایچ اے ایل برقی توانائی سے چلنے والا مددگار روبوٹ ٹانگوں کا ایک جوڑا ہے جسے جاپانی روبوٹ ساز سائبر ڈائن نے تیار کیا ہے، جس نے اسی طرح کے روبوٹ بازو بھی بنائے ہیں۔
وزارتِ معیشت، تجارت و صنعت نے کہا، معیار کی جانچ کرنے والی ایک باڈی نے سرٹیفکیٹ جاری کیا۔