اوساکا: ایک 114 سالہ جاپانی خاتون، جو ایک کیمونو ساز کی بیٹی ہیں، کو باضابطہ طور پر بدھ کو دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز دے دیا گیا۔
میساؤ اوکاوا نے بدھ کو کہا کہ وہ یہ توثیق اور گنیز ورلڈ ریکارڈز کا سرٹیفکیٹ ملنے پر “بہت خوش” ہیں۔
اپنی پسندیدہ میکریل سُوشی کھانے کے بعد اوکاوا اپنی وہیل چئیر میں بیٹھے بیٹھے سو گئیں، جبکہ ان کی تین ماہ کی پڑپوتی ہیبی کی اوکاوا ان کی سائیڈ پر تھی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے لیے عمر کی تصدیق کرنے والے ضعف سالی (بوڑھے پن) کے تحقیقی مرکز کے مطابق، وہ 5 مارچ، 1898 کو پیدا ہوئیں۔
گنیز بک کے توثیق شدہ دنیا کا معمر ترین زندہ آدمی شخص کا اعزاز 115 سالہ جیروئمون کیمورا کے پاس ہے، جو جاپان میں ہی رہتا ہے۔