ایک 21 سالہ شخص، جس پر گوام میں کار کی ٹکر اور اندھا دھند چاقو زنی کے ذریعے تین جاپانی سیاحوں کی ہلاکت کا الزام ہے، نے ذہنی بیماری کی بنیادی پر بے گناہی کا دعوی کیا ہے۔
گوام اٹارنی جنرل کے دفتر کی ایک ترجمان خاتون کارلینا چارفاؤروس نے کہا، چاڈ رائن ڈی سوٹو نے بدھ کو ایک سماعت کے موقع پر یہ دعوی داخل کیا۔
ڈی سوٹو پر الزام ہے کہ اس نے ٹومون بے میں اوٹریگر گوام ریزورٹ کے سامنے واقع امیروں کے شاپنگ ایریا میں فٹ پاتھ پر گاڑی چڑھا دی اور سات سیاحوں کو ٹکر ماری۔ استوائی جزیرہ (گوام) سیاحت پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے –خصوصاً جاپانی سیاحوں پر جو قریباً 2400 کلومیٹر دور ہے– اور میڈیا نے اس مقدمے کو کافی کوریج دی ہے اور سیاحتی اہلکاروں نے سیاحوں کو تسلی دینے کے لیے فوری حرکت کی اور یقین دلایا کہ گوام محفوظ ہے۔
ڈی سوٹو پر تین لوگوں کے سنگین قتل کے الزامات اور 11 لوگوں کو سنگین طور پر قتل کی کوشش کے الزامات ہیں۔ چارفاؤروس نے کہا نقصان پہنچانے کا سنگین ارادہ رکھنے کے بیشتر الزامات کو بڑھا کر سنگین قتل کی کوشش کے الزامات کر دیا گیا ہے، جبکہ ایک الزام بدھ کو خارج کر دیا گیا جو وہ فردِ جرم میں پہلے ہی موجود تھا۔