ڈریم لائنر سے لیتھیم آئن بیٹری الگ نہیں ہو گی: بوئنگ

ٹوکیو: بوئنگ کے ایک سینئر عہدیدار نے جمعرات کو کہا کہ وہ اور جاپانی اہلکاروں نے بیٹریوں کے مسائل “مستقل طور پر” حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا ہے جن کی وجہ سے ڈریم لائنر کو گراؤنڈ کرنا پڑا تھا۔

بوئنگ کے ایگزیکٹو نائب صدر اور تجارتی ہوائی جہازوں کے شعبے کے سربراہ ریمنڈ کونّر نے کہا کہ وہ ان طیاروں میں استعمال کی جانیوالی لیتھیم آئن بیٹریوں کو ترک نہیں کریں گے جو حفاظتی پہلوؤں کے حوالے سے جاری ایک عالمی تفتیش کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

کونّر نے ڈریم لائنر کے لیے مجوزہ شفابخش دوا کی کوئی تفصیل فراہم نہیں کی، بس اتنا کہا کہ وہ منصوبے بارے “پراعتماد” ہیں۔

یہ دورہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب وال اسٹریٹ جرنل نے خبر دی تھی کہ بوئنگ لیتھیم آئن بیٹریاں بنانیوالی جاپانی کمپنی جی ایس یوآسا کے ساتھ اختلافِ رائے کا شکار ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.