ٹوکیو: ایک 17 سالہ رومانین لڑکے، جسے جمعہ کو کیچی جوجی میں ایک 22 سالہ خاتون کو قتل کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا، کی ماں نے اپنے بیٹے کے افعال پر معافی مانگی ہے۔
نابالغ لڑکے، جس کا نام ظاہر نہیں کیا جا سکتا، کی ماں نے میڈیا کو ایک بیان میں کہا: “جب میں اس لڑکی کے ماں باپ کے بارے میں سوچتی ہوں تو میرا دل دکھتا ہے”۔
مقتولہ آریسا یامادا حال ہی میں صوبہ اوموری سے ٹوکیو منتقل ہوئی تھی اور بیوٹیشن بننا چاہتی تھی۔ اسے رات 2 بجے کے ذرا بعد جے آر کیچی جوجی اسٹیشن، موساشینو سے قریباً 500 میٹر کی دوری پر نشانہ بنایا گیا۔ اس کا ہینڈ بیگ قریباً 200 میٹر پرے خالی پڑا ہوا پایا گیا۔
رومانیہ کے اس لڑکے کو صبح 5 بجے حراست میں لیا گیا تھا۔