ٹوکیو: پیر کی خبروں کے مطابق، ویک اینڈ کے دوران شمالی جاپان سے ٹکرانے والے برفانی طوفانوں سے اپنی بیٹی کو تحفظ فراہم کرنے والا باپ برفیلے جہنم کی بھینٹ چڑھ گیا، جبکہ اس بچی کی ماں بھی دو ماہ پہلے انتقال کر چکی ہے۔
میکیو اوکادا یوبیتسو، صوبہ ہوکائیدو میں 109 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے اپنی اکلوتی نو سالہ بچی ناتسونے کو بچاتے ہوئے چل بسا، جبکہ اس وقت درجہ حرارت بھی منفی 6 سیلئس تک گر گیا تھا۔
ان دونوں کو آخری بار ہفتے کی سہ پہر 4 بجے کے قریب دیکھا گیا تھا جب ماہی گیر اوکادا نے اپنی بچی کو ایک اسکول سے پِک کیا جہاں اوکادا کے کام پر ہونے کے دوران اس کا خیال رکھا جا رہا تھا۔
اخبار نے پڑوسیوں کے حوالے سے بتایا کہ اوکادا انتہائی محبت کرنے والا باپ تھا جو اکثر اپنی بیٹی کے ساتھ ناشتے کا لطف اٹھانے کے لیے کام پر جانے میں تاخیر کر دیتا۔