ٹوکیو: ایک اہلکار نے منگل کو کہا، ایک 75 سالہ جاپانی شخص اس وقت چل بسا جب دو گھنٹوں کے دوران 25 ہسپتالوں نے اس کے علاج کے لیے بستر یا ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کا حوالہ دے کر 36 مرتبہ (اس کی ایمبولینس کو) انکار کیا۔
کُوکی، صوبہ سائیتاما میں رہنے والے اس شخص نے 6 جنوری کو سانس لینے میں دقت پیش آنے پر اپنے گھر میں ایمبولینس کو کال کی تھی۔
مقامی شہر کے ایک اہلکار نے کہا، طبی معاون اس کے گھر کی جانب بھاگے لیکن اس علاقے کے 25 ہسپتالوں نے انہیں بتایا کہ وہ اس آدمی کو اپنے ہاں داخل نہیں کر سکتے چونکہ ان کے پاس مناسب ڈاکٹر یا خالی بستر موجود نہیں؛ جبکہ اہلکار نے مزید اضافہ کیا کہ کچھ ہسپتالوں سے ایک سے زیادہ بار رابطہ کیا گیا تھا۔
آخر کار ایمبولینس کو 20 منٹ کی ڈرائیو کے بعد پڑوسی صوبے ایباراکی کے ایک ہسپتال میں جگہ مل ہی گئی، لیکن وہاں پہنچنے کے تھوڑی ہی دیر بعد آدمی کو مردہ قرار دے دیا گیا۔