ٹوکیو 2020 کے کھیلوں کا حقدار ہے، ایبے

ٹوکیو: وزیر اعظم شینزو ایبے نے بدھ کو کہا کہ ٹوکیو 2020 کے سمر اولمپکس کی میزبانی کا حقدار ہے تاکہ دنیا کو دکھا سکے کہ وہ 2011 کے زلزلے سے بھلا چنگا ہو چکا ہے۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی ایک ٹیم، جو ٹوکیو کی 2020 کے کھیلوں کے لیے بولی کا جائزہ لے رہی ہے، کے لیے ایک عشائیے کی میزبانی کرتے ہوئے ایبے نے کہا : “جاپان کے پاس ایسی روایت ہے جو بہت سوں کو تحریک دیتی ہے۔ اس لیے ہم امید کرتے ہیں کہ ٹوکیو کو چن لیا جا ئے گا۔ یہ وہ طاقتور پیغام ہے جو ٹوکیو 2020 پوری دنیا کو بھیج سکتا ہے۔”

ٹوکیو کی بولی کمیٹی آفت زدہ علاقے سے اولمپک مشعل گزارنے اور وہاں ابتدائی اولمپک فٹ بال میچ منعقد کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

آکاساکا پیلس کے سرکاری گیسٹ ہاؤس میں دئیے گئے عشائیے میں آئی او سی کے جائزہ کمیشن کی 14 ارکان پر مشتمل ٹیم اور 39 جاپانی مہمانوں بشمول شہزادہ تاکامادو، حکومتی وزراء اور پچھلے سال کے لندن اولمپکس اور پیرا اولمپکس کے تمغہ یافتگان نے شرکت کی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.