جاپان نے نائب وزیرِ خزانہ کو اے ڈی بی کا سربراہ نامزد کر دیا

ٹوکیو: جاپان نے جمعرات کو اپنے نائب وزیرِ خزانہ برائے عالمی معاملات تاکے ہیکو ناکاؤ کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کے طور پر نامزد کیا۔

وزیرِ خزانہ نے تجویز پیش کی کہ ناکاؤ 18 مارچ سے اے ڈی بی کے موجودہ صدر ہارُوہیکو کُورودا کی جگہ لیں، جنہیں جاپان کے مرکزی بینک کے اگلے گورنر کے طور پر نامزد کیا جا چکا ہے۔

جاپان اے ڈی بی کو سب سے زیادہ عطیہ دینے والا ملک ہونے کی وجہ سے منیلا، فلپائن میں قائم ایشیائی ترقیاتی بینک کا صدر نامزد کرتا ہے۔ کُورودا کی طے شدہ رخصت نے ان افواہوں کو جنم دیا ہے کہ چین بینک کی قیادت کا موقع پانے کا متلاشی ہو سکتا ہے۔

وزیرِ خزانہ تارو آسو نے کہا کہ ان کے خیال میں ناکاؤ، جو وزارتِ خزانہ میں 35 سال کا تجربہ رکھتے ہیں اور زیادہ تر جاپان کے کرنسی کے معاملات کو دیکھتے ہیں، اس کام کے لیے اہل شخصیت ہیں۔

آسو نے کہا وہ توقع رکھتے ہیں کہ اے ڈی بی کا صدر “آزاد، شفاف اور میرٹ کی بنیادوں” پر منتخب کیا جائے گا۔

68 سالہ کُورودا (ایشیائی ترقیاتی بینک کی صدارت سے قبل) جاپان کے نائب وزیرِ خزانہ کے طور پر کام کر چکے تھے اور جاپان کے اعلی ترین مالیاتی سفارتکار تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.