کیوتو کے کار ایکسیڈنٹ میں 3 آدمی ہلاک

کیوتو: فوکوچی یاما، صوبہ کیوتو میں جمعرات کی رات کار میں سوار تین اشخاص اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی کار ہائی وے پر کریش ہو گئی۔

پولیس کے مطابق، کار، جسے 21 سالہ تاکومو ہوسومی چلا رہا تھا، نے رات 11:20 کے قریب قومی روٹ نمبر 176 پر بائیں جانب حفاظتی بند کو ٹکر ماری اور پھر الٹ گئی۔ قریب سے گزرنے والے ایک کار سوار نے پولیس کو کال کر کے حادثے کی اطلاع دی۔

فُوجی ٹی وی کی خبر کے مطابق تین مرد مسافروں کو شدید زخم آئے اور انہیں کچھ ہی دیر بعد ہسپتال میں مردہ قرار دے دیا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت 21 سالہ ساتوشی نوگوچی، 21  سالہ کازوکی ہارا اور 21 سالہ شومئے اودا کے طور پر کی گئی۔ پولیس نے کہا کہ (ڈرائیور) ہوسومی صدمے کی کیفیت میں تھا۔

ہوسومی کے جمعہ کو پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق، اسے حادثے بارے کچھ یاد نہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.