گھر میں ماں کی ہڈیوں کے ساتھ رہنے والے 3 بالغ بہن بھائی گرفتار

اوئیتا: جاپان میں پولیس نے جمعرات کو کہا کہ تین بہن بھائی تین برس تک ہڈیوں کے ہمراہ رہتے رہے ہیں جو ان کی ماں کی باقیات سمجھی جا رہی ہیں، جبکہ ایک اور خبر کے مطابق بہن بھائیوں کا خیال ہے کہ ان کی ماں مری نہیں بلکہ خدا بن گئی ہے۔

تینوں بہن بھائیوں –59 اور 52 سال کی دو بہنوں اور 65 سالہ بھائی– نے اس بات سے انکار کیا کہ انہوں نے لاش کو بے یار و مددگار چھوڑنے کی سازش کی تھی، جو کہ جاپانی قانون میں جرم ہے، بلکہ انہوں نے کہا کہ ان کی 88 سالہ ماں اب بھی زندہ ہے۔

“ہماری ماں خدا بن چکی ہے۔ وہ مری نہیں بلکہ ایک اور اعلی مخلوق بننے کے مرحلے سے گزر رہی ہے،” انہوں نے اُوسا، صوبہ اوئیتا میں پولیس اہلکاروں کو بتایا۔

ایک پولیس ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ حتمی تصدیق کا انتظار کر رہے ہیں تاہم ان کے خیال میں یہ ڈھانچہ ایک ایسی عورت کا ہے جو زندہ ہوتی تو اس وقت اُس کی عمر 88 برس ہوتی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.