شمالی کوریا کی تازہ دھمکیوں پر امریکہ کی جاپان، جنوبی کوریا کو تسلی

واشنگٹن: اوباما انتظامیہ نے جمعرات کو کہا کہ اس نے شمالی کوریا کی تازہ ترین دھمکیوں کے تناظر میں جنوبی کوریا اور جاپان کو “اعلی ترین سطح پر” یقین دلایا ہے کہ امریکہ اپنی ایٹمی چھتری اور میزائل دفاع کے ذریعے قوتِ مزاحمت قائم رکھنے کی ذمہ داری پوری کرے گا۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں شمالی کوریا پر پالیسی سے متعلق اہلکار گلین ڈیویز نے سینٹ میں ایک سماعت کے دوران بیان دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن شمالی کوریا کو بطور ایٹمی ریاست قبول نہیں کرے گا اور اسے ایٹمی مذاکرات میں واپسی کی اجازت نہیں دے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.